پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، ملٹری کورٹ کے فیصلے درست قرار

پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ کی سنائی گئی سزاؤں کو درست قرار دیتے ہوئے مجرمان کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل بینچ نے سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سنے، جن میں کہا گیا کہ مجرمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبالِ جرم کیا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تینوں مجرموں کی سزاؤں کو برقرار رکھا، جن میں ایک کو عمر قید، دوسرے کو 20 سال اور تیسرے کو 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔