بھارتی جارحیت کے نتیجے میں مزید 2 بہادر سپوت شہید

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 بہادر سپوت شہید ہو گئے۔

مسلح افواج نے شہداء کے اہلِ خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی قربانی کو حب الوطنی اور فرض شناسی کی لازوال مثال قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 13 اہلکار شہادت کا مرتبہ پا چکے ہیں، جب کہ 78 زخمی ہیں۔