اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق 141 امیدواروں نے حتمی کامیابی حاصل کر لی۔
ایف پی ایس سی کے مطابق اس خصوصی امتحان میں تحریری امتحان میں 519 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں سے 141 امیدواروں نے فائنل مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔
کامیاب امیدواروں میں 65 مرد اور 76 خواتین شامل ہیں۔ سرفہرست 10 امیدواروں میں بلوچستان کے 5، سندھ کے 4 اور خیبر پختونخوا کے ایک امیدوار نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کامیابی کی شرح 3.20 فیصد رہی۔ میر مصور علی، زوہا ٹوانہ، کنزہ احمد مغل، محمد ذیشان، ارسلان خان، ثانیہ، انضمام قاسم، مراد خالد، محمد اویس خان اور ظہیر احمد ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔
دیگر کامیاب امیدواروں میں کائنات شہزادی، عاقب شوکت، اسما نثار، زرلشتہ فاطمہ، شاہ محمد، ماریہ زیب اعوان، قمر عباس، حفصہ وقار، کاشف علی اور زوہیب احمد شامل ہیں۔
