بھارت کی دھمکیوں پر عالمی بینک کا ردعمل، سندھ طاس معاہدہ برقرار

عالمی بینک نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکیوں پر ردعمل دیا ہے۔

عالمی بینک کے صدر نے وضاحت کی کہ معاہدے میں معطلی کی کوئی گنجائش نہیں اور اس کے خاتمے یا تبدیلی کے لیے دونوں ممالک کی رضامندی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں بلکہ سہولت کار کا ہے۔