حکومت کا جائیداد پر کیپیٹل گین ٹیکس میں 25 فیصد اضافے پر غور

آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت آئندہ بجٹ 2025-26 میں پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس میں 25 فیصد اضافے پر غور کر رہی ہے۔

اس تجویز کے مطابق کیپیٹل گین ٹیکس کو کارپوریٹ سیکٹر کے انکم ٹیکس کے برابر 40 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیداد کی خرید و فروخت پر کم شرح سے ٹیکس وصول ہونے کے باعث، حکومت اس میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔

وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ تجاویز پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اور ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ایف بی آر نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ ٹیکس میں اضافے سے پراپرٹی ٹرانزیکشنز کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔

بجٹ میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 11 فیصد اور اخراجات کا تخمینہ جی ڈی پی کا 20.3 فیصد رکھا گیا ہے۔