کراچی میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز نمایاں کمی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 6 ہزار 700 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 745 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 379 روپے ہو گئی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں فی اونس سونا 67 ڈالر کمی کے بعد 3,168 ڈالر میں دستیاب ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔