آئی پی ایل میں چیئرلیڈرز اور ڈی جیز پر پابندی لگا دی گئی

نئی دہلی: پاکستان کے ہاتھوں حالیہ جنگ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے 17 مئی سے دوبارہ شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چیئرلیڈرز اور ڈی جیز پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کی سفارش بھی شامل ہے جنہوں نے تجویز دی تھی کہ پہلگام واقعے اور جنگ میں مارے جانے والے افراد کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر تفریحی عناصر کو محدود کیا جائے۔
واضح رہے کہ جنگ کے بعد سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہے اور کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھارت آ کر آئی پی ایل میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین اس فیصلے کے پیچھے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کو بھی وجہ قرار دے رہے ہیں، جس میں ایک چیئرلیڈر نے ممکنہ سکیورٹی کمزوریوں کو ظاہر کیا تھا۔ ویڈیو 8 مئی کو ایک میچ کے اچانک ملتوی ہونے کے بعد منظر عام پر آئی تھی۔