پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کے کارکنان کو واضح پیغام دیا ہے کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، اور پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کرنی چاہیے.
اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان نے تین نکاتی پیغام بھیجا، جس میں انہوں نے عام قیدیوں کے حقوق کی عدم دستیابی، بچوں سے محدود ملاقات اور جیل میں ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہ ہونے جیسے مسائل کا ذکر کیا.
انہوں نے کہا کہ ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن جیل انتظامیہ انہیں روک لیتی ہے، اور عمران خان کو ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ کی اجازت نہیں دی جا رہی.
عمران خان نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں احتجاج کی کال نہیں دیں گے، بلکہ پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے، اور جو بھی اس نظریے کے ساتھ نہیں، اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ چاہے انہیں ساری زندگی جیل میں رکھا جائے، وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.