پاکستان کی ایٹمی طاقت کا 27واں سال، یوم تکبیر کل منایا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے، کل یوم تکبیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

مرکزی تقریبات پشاور اور میر پور آزاد کشمیر میں ہوں گی، جہاں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام مہمان خصوصی ہوں گے۔ گلگت بلتستان میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا بھر میں تقریبات اور ریلیاں منعقد کرے گی، جبکہ مرکزی تقریب پشاور میں ہوگی۔ امیر مقام نے یوم تکبیر کو قومی وقار کی علامت قرار دیتے ہوئے قائدین کو خراج تحسین پیش کیا۔