بھارتی جارحیت بےنقاب، آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کر دیے

اسلام آباد: آپریشن سندور میں بھارتی جارحیت بے نقاب ہوگئی، آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کر کے حقیقت واضح کر دی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے جھوٹ پر مبنی خبریں اور گمراہ کن مواد پھیلایا، جسے بین الاقوامی میڈیا نے فیکٹ چیک کے ذریعے مسترد کر دیا۔ بھارتی چینلز نے پاکستان کے ایف 16 اور دو F-17 طیارے مار گرانے اور پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا، مگر یہ سب بے بنیاد ثابت ہوا۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا، جبکہ بھارتی بحریہ کے کراچی بندرگاہ پر حملے کے دعوے کو بھی کوئی ثبوت فراہم نہ ہو سکا۔