ژوب میں زلزلہ، زمین لرز اٹھی، عوام میں خوف و ہراس

بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 40 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 60 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے مزید جھٹکوں کے امکان پر الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔