مون سون کا آغاز، بھارت میں مئی کے مہینے میں بارشوں کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت میں مون سون کا آغاز،  قبل از وقت بارشوں سے ممبئی میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث مئی کے مہینے میں بارشوں کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،ممبئی میں نشیبی علاقے اور  سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔ 

بارش کا پانی میٹرو اسٹیشن میں بھی داخل ہوگیا جس کے باعث ٹرین سروس روک دی گئی۔

حکام نے شہر میں خراب موسم کا ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے اور  مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔