واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 68 ہزار 700 اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 200 اور اخراج 18 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 88 ہزار 800، اخراج ایک لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 700 جبکہ اخراج 20 ہزار 400 کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 41 ہزار 200 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1473.84 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ 64 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1156.00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ بیراج میں آج پانی کی سطح 643.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 89 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 40 لاکھ 5 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔