گرمی کا زور ٹوٹے گا؟ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔