بھارت کیساتھ کشیدگی برقرار، مستقبل میں تنازع کا امکان: چیئرمین جوائنٹ چیفس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تناؤ برقرار ہے اور اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپسی ہو رہی ہے، تاہم تنازع کے دوران جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہوا، لیکن یہ ایک انتہائی خطرناک صورتحال تھی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مزید کہا کہ مستقبل میں تنازع صرف متنازع علاقوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے بھارت اور پاکستان تک پھیل سکتا ہے۔