پاکستان نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعاون، اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
اس سے قبل پاکستان کا سفارتخانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا، لیکن اب اسے سفیر کے درجے پر ترقی دی جا رہی ہے۔