پاکستان میں سونا سستا! فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کم ہو کر 3,288 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1,400 روپے کی کمی کے بعد 3,47,200 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 1,200 روپے سستا ہو کر 2,97,668 روپے پر آ گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 24 روپے کم ہو کر 3,356 روپے اور 10 گرام چاندی 21 روپے کی کمی کے بعد 2,962 روپے پر آ گئی۔