صارفین کے لیے خوشخبری! ایل پی جی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

یکم جون سے گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد 11.8 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت 2,838 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

فی کلو ایل پی جی 4 روپے 63 پیسے سستی ہو گئی، اور اب فی کلو قیمت 240 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق یہ کمی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے، اور آئندہ بھی قیمتوں ۔میں مزید تبدیلی متوقع ہے