پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔
بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 757 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 448 پوائنٹس پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 590 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔