نقد خریداری پر اضافی چارج! بجٹ میں نئی تجویز سامنے آ گئی

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فنانس بل 2025-26 میں ایسی پالیسیاں شامل کی جا رہی ہیں جو ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دیں گی۔

اس منصوبے کے تحت پیٹرول پمپ پر نقد ادائیگی کرنے والے صارفین سے 3 روپے تک اضافی چارج وصول کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کا مقصد ٹیکس چوری اور ملاوٹ جیسے مسائل پر قابو پانا ہے۔ مزید برآں، پیٹرول پمپس پر کیو آر کوڈز، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، موبائل ادائیگی جیسے ڈیجیٹل ذرائع متعارف کرائے جائیں گے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان نقد فروخت پر 2 فیصد اضافی ٹیکس وصول کر سکیں گے، جبکہ دکانوں پر نقد خریداری پر بھی اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

تنخواہ دار طبقے کے لیے زیادہ ریلیف کی امید کم ہے، کیونکہ بجٹ میں ان کے لیے صرف معمولی نوعیت کی رعایت دی جا رہی ہے۔