نیا مالی سال: دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ، معیشت پر کیا اثرات؟

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے 17,600 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس بجٹ میں دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ قرضوں کی ادائیگی پر 6,200 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے.

بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19,400 ارب روپے لگایا گیا ہے، جبکہ ایف بی آر کے ذریعے ٹیکس وصولی کا ہدف 14,130 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے 7.5 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے نسبتاً کم فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل معیشت اور آئی ٹی سیکٹر کے لیے 16.22 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔