اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا، جس میں جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد اور افراط زر 4.6 فیصد ہونے کی تصدیق کی گئی ہے.
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گیا ہے، جبکہ آئی ایم ایف پروگرام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، اور پاور سیکٹر میں تاریخی ریکوری ہوئی ہے.