بجلی مزید مہنگی! حکومت کا 10 فیصد سرچارج لگانےکی تیاری

حکومت کا مالیاتی استحکام کے لیے اقدام وفاقی حکومت نے بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو قابو میں لانے کے لیے بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کا منصوبہ بنایا ہے.

اس مقصد کے لیے نیپرا قانون میں ترمیم کی جائے گی، جس کے بعد حکومت کو ڈی ایس ایس کے تحت سرچارج عائد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا.

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں وضاحت کی کہ یہ سرچارج صرف اصل قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا.