سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ، کیا سرمایہ کاری کے لیے اچھا وقت ہے؟

ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے سے 3 لاکھ 2 ہزار 297 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی ہے۔