ڈیجیٹل بزنس پر ٹیکس، آن لائن کاروباری افراد کے لیے نئی پالیسی

 ای کامرس پر ٹیکس، ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی وفاقی حکومت نے آن لائن کاروبار کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں اعلان کیا کہ ای کامرس پلیٹ فارمز پر اشیا اور خدمات پر ٹیکس لاگو ہوگا.

ای کامرس کاروباری افراد کو ماہانہ ٹرانزیکشنز ڈیٹا اور ٹیکس رپورٹ جمع کروانی ہوگی. اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل معیشت کو ریگولیٹ کرنا اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے.