اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئیاں کی ہیں۔ ان کے مطابق 2025 اے آئی ایجنٹس کی آمد کا سال ہوگا، جو حقیقی دماغی افعال کی طرح کام کر سکیں گے اور کمپیوٹر کوڈ تحریر کر سکیں گے.
2026 میں ایسے سسٹمز متعارف ہوں گے جو منفرد حقائق کو جانچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے، جبکہ 2027 میں ممکنہ طور پر ایسے روبوٹس آئیں گے جو حقیقی دنیا میں کام کر سکیں گے.
سام آلٹمین نے ملازمتوں کے حوالے سے بھی پیشگوئی کی کہ کچھ افراد ملازمتوں سے محروم ہوں گے، مگر نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ان کے مطابق سپر انٹیلی جنس دنیا کو تیزی سے امیر بنا دے گی، اور سائنس میں انقلابی پیشرفت ممکن ہو سکے گی.