گوگل نے اینڈرائیڈ 16 متعارف کرا دیا، جدید فیچرز سے بھرپور

جدید فیچرز اور سکیورٹی اپڈیٹس گوگل نے اینڈرائیڈ 16 کو عام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے، جو سب سے پہلے پکسل فونز پر دستیاب ہوگا.

اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں لائیو اپ ڈیٹس شامل کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے صارفین رائیڈ شیئرنگ اور فوڈ ڈیلیوریز کو براہ راست نوٹیفکیشنز میں ٹریک کر سکیں گے.

گوگل نے ون ٹیپ ایڈوانسڈ پروٹیکشن بھی متعارف کرائی ہے، جو فراڈ کالز اور آن لائن .حملوں سے بچانے میں مدد دے گی