واٹس ایپ نے نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد صارفین کو نامکمل پیغامات مکمل کرکے بھیجنے میں مدد فراہم کرنا ہے.
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیچر صارفین کو ایک مخصوص چیٹ فلٹر فراہم کرے گا، جس میں وہ تمام پیغامات موجود ہوں گے جو ڈرافٹ کی صورت میں محفوظ ہیں.
یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا جا رہا ہے، اور اس کے تحت صارفین کو اپنی چیٹ لسٹ میں ڈرافٹ میسجز تلاش کرنے میں آسانی ہوگی.