گوگل فوٹوز نے اپنے امیج ایڈیٹر کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد تصاویر کی ایڈیٹنگ انتہائی آسان ہو جائے گی.
نئے فیچرز میں Auto Frame شامل ہے، جو تصویر کو خودکار طور پر crop کرنے یا بڑھانے کی تجاویز فراہم کرے گا. اس کے علاوہ، Reimagine فیچر کے ذریعے صارفین تصویر میں اضافی عناصر جیسے خزاں کے پتے یا سبز گھاس شامل کر سکیں گے.
گوگل نے AI ٹیکنالوجی کے ذریعے تصاویر میں واٹر مارک شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ صارفین کو معلوم ہو کہ یہ AI ٹولز سے تیار کردہ تصویر ہے.