پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے میں 502 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 502 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 143 پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 5 ہزار 128 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی ہفتہ وار اور تاریخی بلند ترین سطح  ایک لاکھ 26 ہزار 718 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1 لاکھ 21 ہزار 589 رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 3 ارب 62 کروڑ روپے شیئرز کے سودے ہوئے جبک شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 148 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 18 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 747 ارب روپے ہے۔