نان فائلرز کے لیے بینکنگ قوانین میں تبدیلی، 50 ہزار کی حد بڑھا دی گئی

پاکستان میں نان فائلرز کے لیے بینک سے نقد رقم نکالنے کی حد بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جس پر 0.8 فیصد ایڈوانس ٹیکس لاگو ہوگا۔

یہ فیصلہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ تجاویز کے تحت کیا گیا ہے، جس میں نان فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دی گئی ہے.

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے گوگل، فیس بک اور یوٹیوب کو اشتہارات پر سخت محصول کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ سب سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس سرچارج میں 9 فیصد کمی متوقع ہے.