اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر علی شادمانی کو تہران میں ایک حملے میں شہید کر دیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق، علی شادمانی ایران کے سب سے سینئر کمانڈر اور رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی ساتھی تھے۔
شادمانی کو حال ہی میں خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈ کوارٹر کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، جب ان کے پیشرو غلام علی رشید اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
ایرانی حکومت نے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، تاہم اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ ایران کے فوجی ڈھانچے پر ایک بڑا دھچکا اور خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔