ایران پر حملہ "اسٹریٹجک غلطی" ہو گی، فرانسیسی صدر نے خبردار کر دیا

کینیڈا میں جاری جی-سیون اجلاس کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے صحافیوں سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو نہ صرف جوہری مذاکرات کی پیشکش کی ہے بلکہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز بھی دی ہے۔

صدر میکرون نے زور دیا کہ ایران کی حکومت کو طاقت سے گرانے کی کوشش ایک "اسٹریٹجک غلطی" ہو گی، اور تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ ایسی پالیسیاں مؤثر نہیں رہتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے یہ پیشکش قبول کر لی تو مشرق وسطیٰ میں امن کی نئی امید پیدا ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسرائیل کے فضائی حملے میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران اور ایٹمی سائنسدان جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد ایران نے بھی اسرائیل پر جوابی حملے کیے۔