خاتون نے ایک سال میں 45 کلو وزن کم کیا، لیکن کیسے؟

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ایک لڑکی نے ’کیٹو ڈائٹ‘ کے ذریعے محض ایک سال میں اپنے وزن میں 45کلوگرام کمی کرکے لوگوں کو حیران کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 25سالہ لڑکی میگن فیریڈے کا تعلق اونٹیریو سے ہے۔اس کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈز کی لت کی وجہ سے میرا وزن 120کلوگرام تک پہنچ گیا تھا اور مجھے گھر سے باہر نکلتے بھی شرم آنے لگی تھی جس پر میں نے اپنے وزن میں کمی کرنے کا تہیہ کر لیا اور ’لیزی کیٹو ڈائٹ‘ (Lazy keto diet ) پر کاربند ہو گئی۔

میگن کا کہنا تھا کہ ”اس ڈائٹ پلان کے تحت میں جو بھی چیز کھاتی اس میں چکنائی زیادہ اور کاربوہائیڈریٹس کم ہوتے تھے۔ ان میں سے بھی میری توجہ کاربوہائیڈریٹس پر زیادہ ہوتی اور میں ہر چیز کو کھانے سے پہلے پرکھتی کہ اس میں کتنے کاربوہائیڈریٹس ہیں۔ اس ڈائٹ پلان نے تیزی سے کام دکھانا شروع کر دیا اور محض ایک سال کے عرصے میں میرے وزن میں 45کلوگرام کمی ہو گئی اور میں نے اپنی کھوئی ہوئی خوداعتمادی واپس حاصل کر لی۔ “
رپورٹ کے مطابق میگن نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی وزن کم کرنے کی اس متاثر کن کہانی کے ساتھ اپنی پہلے اور بعد کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ اتنے کم وقت میں وہ کیسے سلم سمارٹ ہو گئی۔