خیبر پختونخوا میں 18ہزار ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن 

پشاور: خیبرپختونخوا میں طبی عملے کو کورونا وائرس سے بچا ﺅکی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے‘ صوبہ میں مجموعی طور پر18ہزارسے زائدورکروں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر طبی عملے کے 3566اہلکاروں ، سوات میں 1102، ایبٹ آباد میں 778اور مردان میں 485 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ۔

کوہاٹ کے 255، نوشہرہ کے 258 اور ہری پور کے 290، صوابی کے 237ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اب تک 700سے زائد طبی عملے کو کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگائی ہے جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 1200 سے زائد ہیلتھ ورکروں کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔