اے سی میلا ن نے روما کو ایک گول سے شکست دے دی 

روم: اٹالین فٹ بال لیگ کے اہم میچ میں اے سی میلا ن نے روما کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرا دیا۔

 اس فتح کے بعد اے سی میلا ن کی ٹیم ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے،اے سی میلان کی ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کے ذریعے کامیابی اپنے نام کی۔

 فاتح ٹیم نے پہلے ہاف کے 43 ویں منٹ میں فرینک کیسی کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی تاہم دوسرے ہاف کے پانچویں منٹ میں روما کے سٹرائیکر جورڈن ویراوٹ نے شاندار گول کرکے میچ برابر کر دیا۔

 آٹھ منٹ بعد اینٹی ریبک نے الیکس سیلی میکرز کے پاس پر گول کرکے اے سی میلان کو ایک بار پھر برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک قائم رہی، اے سی میلان کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے اور وہ 52 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔