راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جا وید باجوہ سے پی ایس ایل میں حصہ لینے والے بین الاقوامی کرکٹرز نے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں ڈیرن سیمی،ہاشم آملہ اور محمد اکرم اور پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی بھی شامل شامل تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بین الاقوامی کرکٹ پاکستان واپس لانے کے لیے کرکٹرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پی ایس ایل کی کامیابی کے لیے بھی کرکٹرز کی تعریف کی ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ توقع ہے ان کوششوں سے پوری قوم کو بھر پور خوشیاں ملیں گی،کرکٹرز نے پاکستان کے مختلف علاقوں کے دورے اور اپنے تجربات سے آرمی چیف کو آگاہ کیا۔