قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
جنوبی افریقا میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ 18 - 18 رکنی اراکین پرمشتمل ہوگا، پاکستان ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان ،ارشد اقبال ، آصف علی ، دانش عزیز ،فہیم اشرف ، حیدر علی ، حارث روف ، حسن علی ، محمد حفیظ، محمد حسنین ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونئیر ،سرفراز احمد ، شاہین آفریدی ، شرجیل خان ،اور عثمان قادرشامل ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان ، عبد اللہ شفیق ، دانش عزیز ، فہیم اشرف ، فخر زمان ،حیدر علی ، حارث روف ، حسن علی ،امام الحق ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونئیر ، سرفراز احمد ، سعود شکیل ، شاہین آفریدی ، اور عثمان قادرشامل ہیں۔
پاکستان کی بیس رکنی ٹیسٹ ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان نائب کپتان ، عبد اللہ شفیق ، عابد علی ، اظہر علی ، فہیم اشرف ، فواد عالم ، حارث روف ، حسن علی ، عمران بٹ ، محمد نواز ، نعمان علی ، ساجد خان ، سلمان آغا ،سرفراز احمد ، سعود شکیل، شاہین آفریدی ، شاہنواز دھنی ،تابش خان اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم میں یاسر شاہ انجری کے باعث شامل نہیں ہوسکے ، وہاب ریاض ڈراپ جبکہ محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کو تین ون ڈے اورچار ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستان ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز 2 اپریل کو ون ڈے میچ سے ہوگا۔