افریقی کرکٹرہاشم آملہ بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے

پشاور: افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ نازبلے بازاوربین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر ہاشم آملہ بھی پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے۔

ہاشم آملہ دورہ پشاورمیں خریداری کے بعد چپل مارکیٹ بھی گئے،جہاں پر انہوں نے چپل کی خریداری کرتے ہوئے پشاوری چپل کی تعریف کی۔

ہاشم آملہ نے پشاور کے چپل مارکیٹ میں دکان کی چپل پسند آئی اور اپنے پاؤں کے پشاور کی مشہور اور بہترین چپل خریدکر خوشی کا اظہارکیا۔

ہاشم آملہ نے پشاوریوں کی مہمان نوازی کا شکریہ اداکیااور کہاکہ دورہ پشاور پر مسلمان بھائیوں کاخلوص اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔