سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمدکی اینجوگرافی

لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی اینجو گرافی کر دی گئی۔

نجی ہسپتال کے ڈاکٹرصابر ملک کے مطابق توصیف احمد کو 3 سال قبل اسٹنٹ ڈالے گئے تھے اور وہ دمہ کے مریض بھی ہیں جب کہ  توصیف احمد کی اینجوگرافی کر دی گئی ہے۔

اینجو گرافی کی رپورٹ مطابق توصیف احمد کی اینجو پلاسٹی یا بائی پاس آپریشن کرنے کی ضرورت نہیں ہے تاہم ان کے لیے آئندہ 48گھنٹے اہم ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے چند روز قبل کراچی سے لاہور آئے ہوئے تھے۔

 تقریب کے دوران اچانک توصیف احمدکو دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی حالت بگڑگئی۔