کھانے میں کھیرے کے حیران کن فوائد

کھیرا ایک ایسی چیز ہے جس کی طرف خود ہی ہاتھ بڑھ جاتاہےاورلوگ کھانا شروع کرنے سے پہلے ہی اسے کھانے لگتے ہیں۔ ذیل میں کھیرے کے فوائد بیان کیے جارہے ہیں۔

٭ کھیرے کا استعمال جوڑوں کے درد سے نجات دلانےمیں مدد کرتا ہے ۔

٭ اگرکسی کے جسم میں کولیسٹرول زیادہ ہے تو اسے چاہئے کہ فوری طور پر کھیرے کو اپنی خوراک کا حصہ بنائے، اس سے کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

٭ اگر آپ موٹاپے کا شکارہیں تو ڈائٹنگ اور ورزش کے ساتھ کھیرے کو بھی اپنی خوراک میں شامل کریں۔ کھیرا آپ کے موٹاپے میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

٭ کھیرا نظام ہاضمہ بہتر کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتاہے، اس لئے اسے اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں ۔

٭ اگر آپ کے سر میںدرد رہتاہے تو پریشان مت ہوں، اگر ڈاکٹر نے ادویات تجویز نہیں کی ہیں تو ’سیلف میڈیکیشن‘ کے بجائے کھیرے کا استعمال شروع کردیں ۔ یہ آپ کے سر کادرد دور کرنے میں معاون ہوگا۔

٭ کھیرا کینسر جیسے امراض سے بھی محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

٭ کھیرے میں95فیصد پانی ہوتا ہے ، اسی لئے یہ ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کم ہونے سے بچاتاہے۔ یہ جسم میں نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے ۔ ڈی ہائڈریشن سے بچنے کے لیے کھیرا استعمال کرنے سے پانی کی کمی دور ہوجاتی ہے۔

٭ خواتین کھیرے سے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ اپنی خوراک میں کھیرا شامل کرنے سے خواتین کی جِلد ملائم اور بال چمکدار ہوجائیں گے۔ کھیرے کے استعمال سے جِلد کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے۔ کھیرے کے قتلے بنا کرآنکھوں پر رکھے جائیں تو اس سے آنکھوں کی سوجن اور ان کے گرد بننے والے سیاہ حلقے بھی ختم ہونے لگتے ہیں۔

٭ کھیرا ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ایک عمدہ غذا ہے کیونکہ اس سے ذیابطیس کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

٭ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی کھیرا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

٭ کھیرا گردے کی بھی صفائی کرتاہے اور جسم کو اضافی یورک ایسڈ سے بھی بچاتا ہے۔

٭ نمی والی خاصیت کی بنا پر کھیرا معدے کے السر کے علاج میں بھی فائدہ مند ہوتا ہے ، خاص طو رپر جب کھیرے کا پانی استعمال کیا جائے۔