ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پشاور بھی دھند اور سموگ کی لپیٹ میں آگیا ہے جس کے باعث آنکھوں کی جلن، درد، گلے کی سوزش، نزلہ، زکام اور کھانسی کی بیماریاں پھیل گئی ہیں۔
پشاور میں خشکی کے باعث بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، باران رحمت کے لئے مساجد میں دعاوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، ماہرین صحت کے مطابق گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کیا جائے۔