پاک فوج نے ملک بھر میں 27 ہیٹ سٹروک ریلیف سنٹرقائم کر دیئے 

راولپنڈی:پاک فوج نے تھر، چولستان اور کراچی سمیت سندھ، پنجاب کے مختلف شہروں میں 27 ہیٹ سٹروک ریلیف سنٹر قائم کر دیئے۔

 پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیٹ سٹروک کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، بدین، دادو میں قائم کئے گئے۔

 پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ریلیف سنٹرز نے کام کرنا شروع کر دیا۔ ہیٹ سٹروک کے متاثرین کو ضروری طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 ہیضے اور گرمی کی شدت کے متاثرین کا ان مراکز میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔