پی ٹی آئی کا الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کرنےکا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 'الیکشن کراؤ ملک بچاؤ' مہم شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

'الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم' شروع کرنےکا فیصلہ  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت لاہور کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا۔

 پی ٹی آئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم کا  آغاز لاہور سے ہوگا، مہم کا پہلا مرحلہ 7 دسمبر سے شروع ہوکر 17 دسمبر تک جاری رہےگا، مہم کے تحت لاہور میں 11 روز میں ریلیاں اور اجتماعات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روزانہ لاہور کے ایک حلقے میں ریلی ہوگی، پہلی ریلی 7 دسمبر کو حماد اظہر کے حلقے میں ہوگی، ریلیوں میں مہنگائی،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معیشت پر بات کی جائےگی۔

 پی ٹی آئی کے اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔