لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اسمبلیوں کو توڑنا طے ہے اور یہ دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔
زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔
عمران خان نے کہاکہ ملک کو وہاں پہنچا دیا گیا جہاں سے فوری الیکشن ہی ریسکیو کر سکے گا۔
اجلاس میں اسد عمر نے پارٹی کے معاملات جبکہ ماہر قانون بابر اعوان نے آئینی و قانونی معاملات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی نے موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ کے خلاف ریفرنسز کو فوری سننے کا مطالبہ کیا۔