عمران خان کا جنرل باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کے منافی ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد:وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کے مخالف ہے۔

ایک انٹرو میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر کے لوگوں نے عمران خان کو فوج سے لڑایا کیونکہ اندر کے لوگوں کی پارٹی قیادت پر نظر ہے۔

سردار تنویر الیاس نے کہاکہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے محسن ہیں، جنرل باجوہ کی قیادت میں فوج نے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے اور حکومت چلانے میں ساتھ دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے خلاف غلط زبان استعمال کی اور ان کے ساتھ زیادتی کی۔