الیکشن کمیشن نے عمران خان  کیخلاف کیسز کی سماعت 20دسمبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 دسمبر کے لیے عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیے گئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیسز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیے گیے، 13 دسمبر کے ڈی لسٹ ہونے والے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق 2 کیس اور  عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق بھی کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔