نیب اور چیئرمین کی خود مختاری ختم کرنےکی سمری مسترد ب

وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور چیئرمین نیب کی خود مختاری ختم کرنے سے انکار کردیا۔

نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپشنل گروپ ڈکلیئرکرنے کی سمری بھیجی تھی لیکن  وزارت قانون نے سمری مسترد کردی۔

وزارت قانون نے نیب کوخط لکھ کر کہا کہ پارلیمنٹ کے عمل سے بنی نیب اور چیئرمین نیب سول سروس گروپ سے کہیں بلند اور خود مختار ہیں لہٰذا نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جاسکتا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا اور تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی۔