پشاور:وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے استعفے کا اعلان حتمی ہے۔
اسمبلی میں استعفوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے،فاقی حکومت نے صوبوں کو مالی مشکلات سے دوچار کردیا ہے،وفاق نے صوبے کو ابھی تک 190 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ آج وفاقی حکومت کی وجہ سے تمام صوبے مالی مشکلات کا رونا رو رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے پی ڈی ایم کو پاکستان کی ڈاکو مومنٹ قرار دیااور کہاکہ ڈالر مارکیٹ میں دستیاب نہیں،ڈالر اگر ملے بھی تو250روپے سے نیچے نہیں مل رہا۔اس حکومت میں بجلی فی یونٹ 16 روپے سے بڑھ کر 50 روپے تک ہوگئی ہے۔
وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے دھمکی دی کہ اگر وفاقی حکومت نے کسی بھی غیر آئینی اقدام اٹھانے کی کوشش کی کو اس کو اس کی قیمت چکانا پڑے گا۔