پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پرویز الہٰی پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کیلئے پنجاب اسمبلی میں راتوں رات کارروائی شروع کر دی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کھانے کا وقفہ کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ پرویز الٰہی گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد اسمبلی پہنچ گئے۔
وقفے میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ کی زیر صدارت جاری ہے۔
اجلاس میں آج کی تمام صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آج ایوان میں پاور شو کرنے یا اعتماد کا ووٹ لینے پر مشاورت جاری ہے۔
ایوان میں حاضری رجسٹرز کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کے181 ارکان نے حاضری لگائی ہے۔